۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حضرت زینب بنت فاطمہ (س) کانفرنس

حوزہ/منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام سیدہ زینب بنت فاطمہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بہت بڑی تعداد میں خواتین شریک ہوئیں۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول (ص) سے ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام سیدہ زینب بنت فاطمہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بہت بڑی تعداد میں خواتین شریک ہوئیں۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول (ص) سے ہوا۔ضلعی صدر ویمن لیگ ارشاد منظور بیگم نے خطاب کرتے ہوئے حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے فضائل پر روشنی ڈالی۔ اس تقریب میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات بھی بڑی سکرین پر دیکھائے گئے۔ جس کے بعد محفل ذکر کا انعقاد ہوا۔

کانفرنس کے اختتام پر ملکی استحکام اور کشمیری عوام کے لیے دعا کی گئی، جس کے بعد شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ کانفرنس کے انعقاد میں فوجی ظہور حسین اور ملک مستنصر نے بنیادی کردار ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .